مقدمے کے اندراج پر اینکر ارشد شریف پشاور ایئرپورٹ سے دبئی فرار

0
48

معروف اینکر پرسن ارشد شریف پشاور ائیر پورٹ سے دوبئی فرار ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے نجی نیوز چینل اے آر وائی سے منسلک اینکر ارشد شریف مقدمے کے اندراج کے بعد پشاور ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہو گئے ہیں۔

اُن پر منگل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال اور دیگر بھی نامزد ہیں۔

مقدمے کے مطابق ارشد شریف اور اے آر وائی کے سربراہ عماد یوسف بھی شہباز گل کے فوج کے خلاف بیان کو آن ایئر کرانے میں شریک ملزم ہیں۔

ایک صحافی نے ایف آئی آر کی نقل شیئر کرتے ہوئے لکھا: کراچی میں اے آر وائی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ تھانہ میمن گوٹھ میں ایس ایچ او عتیق الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے.


ارشد شریف، پروڈیوسر عدیل قیصر، ہیڈ آف نیوز عماد یوسف اور سی ای او سلمان اقبال کو نامزد ہیں.

اینکر پرسن غریدہ فارقی نے ارشد شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ارشد شریف صاحب براستہ پشاور دبئی روانہ

واضح رہے کہ اے آر وائی نے فوج مخالف بیان آن ائیر کیا تھا اور اس پینل میں ارشد شریف بھی شریک تھے.

تاہم بعد میں اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ‘فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔

اے آر وائے کے اینکر کاشف عباسی نے اپنے شو کے آغاز میں چینل کی انتظامیہ اور سی ای او سلمان اقبال کا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ‘اے آر وائے شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ اے آر وائے ادارے کے طور پر کبھی بھی عدلیہ یا فوج کسی ادارے کے خلاف مہم کا حصہ نہ بنا ہے اور نہ آئندہ بنے گا۔’

Leave a reply