بالی وڈ اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ پھنس گئے ہیں ایک مشکل میں ان پر پیسوں کی ہیرا پھیری کرنے کا الزام لگا ہے. تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گوریٹی سمیت 45 افراد پر شیئر پرائس میں مبینہ ہیرا پھیری کے الزام میں سکیورٹیز مارکیٹ کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔انہوں نے سادھنا براڈ کاسٹ اور شارپ لائن براڈکاسٹ پر اپنے یوٹیوب چینلز پر گمراہ کن معلومات پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے غیرمعمولی منافع کا جھانسہ دیکر لوگوں کو اپنے شیئرز خریدنے پر آمادہ کرنے کی کوششوں کا الزام تھا۔ (سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا) سیبی کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر تحقیقات کرنے کے بعد شیئر پرائس میں ہیراپھیری کے الزام میں ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ سمیت 45 افراد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ پابندی کے علاوہ سیبی نے متعلقہ افراد کی جانب سے گمراہ کن معلومات پر مبنی

ویڈیوز کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے کمائے گئے 54 کروڑ بھارتی روپے بھی ضبط کر لیے۔سیبی کی جانب سے ضبط کی گئی رقم میں ارشد وارثی کے 29.43 لاکھ جبکہ ان کی اہلیہ کے 37.56 لاکھ بھارتی روپے بھی ضبط کرلیے گئے۔ ارشد وارثی اور ماریہ کو اس سارے قصے کے بعد ہے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا. ارشد وارثی کے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے.

Shares: