فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

0
63
پیپلز پارٹی نے کیا تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا مطالبہ

بالآخر وہ فیصلہ آگیا جس کا سبھی کو انتظار تھا. الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق: تحریک انصاف نے اپنے اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ: عمران خان نے الیکشن کمیشن میں "مس ڈیکلیریشن” جمع کرایا تھا اور پی ٹی آئی چیئرمین کا سرٹیفکیٹ غلط تھا۔

ای سی پی نے دعوی کیا کہ: پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل ایل سی سے فنڈنگ لی تھی جو ثابت ہوگئی لہذا تحریک انصاف نے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس پر سینئر صحافی، سیاست دان اور سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں.

سنیئر خاتون صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا: الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا قرار دیا ہے۔ لہذا اس کے نتائج آرٹیکل باسٹھ کے تحت نااہلی بھی ہو سکتی ہے؟

معروف صحافی حامد میر کہتے ہیں کہ: الیکشن کمیشن میں یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی باشندوں اور کمپنیوں سے فنڈز لیئے ہیں لہذا اب مزید کاروائی الیکشن کمیشن تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھیجا جائے گا.

اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا کہ: عمران خان بطور چیئرمین تحریک انصاف استعفی دے اور اب یہ جماعت ان کے نظریاتی کارکنوں کے حوالے کی جانی چاہئے.

انہوں نے مزید کہا: آج الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرکے شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے اور آج یہ بھی ثابت ہوگیا کہ عمران خان جھوٹ بولا تھا اور تمام الزامات ثابت ہوگئے.
https://twitter.com/AS_Babar786/status/1554339876060946433
اکبر ایس بابر نے اپنے ٹوئیٹر پر وَتُعِزُّ مَن تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَآءُ لکھتے ہوئے کہا: اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج اس نے مجھے پوری قوم کے سامنے سرخرو کیا ، اور آٹھ سال سے محفوظ فیصلہ آ گیا، جس میں عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ آج پوری قوم کے سامنے آگئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ: عمران خان صادق اور امین نہیں بلکہ چور اور کرپٹ ہیں۔
https://twitter.com/AS_Babar786/status/1554351776505159680
اکبر ایس بابر نے کہا: امریکی سازش والے، امریکہ، اسٹرلیا، بھارت، برطانیہ اور یواے ای سے امریکن کاروباری شخصیت سے فنڈز لئے.


فرہاد جڑال نے فارن فنڈنگ کو طنز کے طور پر حلال فنڈنگ کہتے ہوئے کہا کہ: بھارتی شہری رومیتا شیٹی پاکستان اور کشمیر کے خیر خوا ہیں اور ان کی فنڈنگ کشمیر گوانے کے بعد ہر جمعہ کو احتجاج کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا کہ: الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کو نظرانداز کرکے جانبداری کا ثبوت دیا ہے.
انہوں نے کہا: پی ڈی ایم نے اپنے ذیلی ادارے کو عمران خان کے خلاف استعمال کرناچاہا.

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا: عمرا ن خان بیرونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار اور انارکی کی سیاست کررہے تھے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ: جو دوسروں کو امپورٹڈ کہتا تھا آج خود فارن فنڈڈ ایجنٹ نکلا ہے.

Comments are closed.