پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہنگاموںکا ایک دور شروع ہوا اور ہنگامے بھی پارٹی قیادت کے کہنے پر ہوئے. یہ سب دیکھ کر ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہوا، شوبز ستارے جن کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے وہ بھی اس پر نالاں نظر آئی. اور عمران خان کی بجائے انہوں نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی ہے ، اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ تمام شوبز سٹارز جو کہ عمران خان کے حامی ہیں ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس دیکھے جائیں تو ہر کوئی پاکستان اور اپنے ملک کی آرمی کے حق میں بات کرتا دکھائی دے رہا ہے. شوبز سٹارز نے ڈائریکٹ تو عمران خان اور ان کی پارٹی مذمت تو نہیں کی لیکن اتنا
ضرور کہا ہے کہ توڑ پھوڑ کسی صورت منظور نہیںہے نہ ہی آرمی پر حملے کو برداشت کیا جائیگا.سب نے ایک ہی پیغام دیا ، آرمی ہے تو ہم ہیں ، پاکستان ہے توہم ہیں. سب کا یہی کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کے حقیقی ہیرو قرار ہیں، پاک فوج ملک کی حفاظت کی ضامن ہے. ایسا لگتا ہےکہ عمران خان شوبز سٹارز کی حمایت بھی کھو رہے ہیں یا کھو چکے ہیں.