ارے بچے ہو گئے ابھی بھی ناچتی ہو؟ مادھوری کو ایسا کس نے کہا

بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے ایک شکوہ اور شکوہ بھی کچھ ایسا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ میری تصاویر اور وڈیوز پر بہت سارے کمنٹس ایسے آتے ہیں جن میں لکھا ہوتا ہے کہ ارے بچے ہو گئے آپ کے ، اتنی زیادہ عمر ہو گئی ابھی بھی آپ ناچتی ہیں . تو مجھے بہت حیرت ہوتی ہے کہ بھئی کیا ہوا اگر بچے ہوگئے ہیں یا میری عمر زیادہ ہو گئی ہے. میرے بچے یا عمر زیادہ ہونے سے میری خواہشات مر گئی ہیں کیا؟ میرے اندر سے جینے کی تمنا ختم ہو گئی ہے کیا؟ مادھوری نے مزید کہا کہ کیوں یہ سوچا جاتا ہے کہ عورت پر ذمہ داریاں پڑ

گئی ہیں تو وہ کچھ اور نہیں کر سکتی خصوصی طور پر وہ نہیں کرسکتی جو اسکا دل کرتا ہے. میں اپنی گھریلو ذمہ داریاں پوری کر رہی ہوں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ میں اپنی خواہشات کو مار دوں اور وہ نہ کروں جس سے مجھے خوشی ملتی ہے. یاد رہے کہ مادھوری کا شمار نوے کی دہائی کی معروف اداکارائوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے بہترین ڈانس اور اداکاری کی بدولت شائقین کی دلوں میں جگہ بنائی اور نمبر ون کی پوزیشن حاصل کی . انہوں نے 1999 میں شادی کی ان کے دو بیٹے ہیں.

Comments are closed.