ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتا ہوں،وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتے ہوئے دیگر کمپنیوں سے بھی تنخواہیں بڑھانے کی اپیل کی ہے۔
باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان کی بزنس کمیونٹی سے اپیل پر اے آروائی نیٹ ورک نے 20 ہزارآمدن تک کے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار روپے آمدن تک ملازمین کی تنخواہوں میں 80 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے ، اللہ کی رحمت اورٹیم کی کاوش سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔
میری استدعا پر عمل کرنے اور ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر میں اے آر وائے ڈیجیٹل کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گزشتہ سال ریکارڈ منافع کمانے والی دیگر کمپنیوں سے بھی التماس ہے کہ وہ بھی اپنے ملازمین کی اجرت میں اضافہ کریں۔
pic.twitter.com/ss9tGjFWxA— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 28, 2022
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اےآروائی کےصدر و سی ای او سلمان اقبال کے اقدام کو سراہتا ہوں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اچھا اقدام ہے دوسری کمپنیوں سےاپیل کر رہا ہوں جنہوں نےگزشتہ سال ریکارڈ منافع کمایا وہ بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔
سلمان اقبال نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ شکریہ وزیراعظم آپ نے ہمارے اقدام کو سراہا، پاکستان کیلئےکچھ بھی کرنے کو تیار ہیں،پاکستان زندہ باد!
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ویل ڈن سلمان اقبال، اے آر وائی نے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، بڑے کاروباری گھرانوں نے پچھلے سالوں میں غیر معمولی منافع کمایا ، امید ہے دوسرے لوگ بھی پیروی کریں گے اورملازمین سے منافع شیئر کریں گے۔
شکریہ سلمان اقبالARY کی طرح باقی میڈیا بھی ذمہ داری کا احساس کریں اور منافع کے ثمرات لوگوں تک پہنچائیں ہمارا تنخواہ دار طبقہ مہنگائ سے متاثر ہوا ہے اور ایسے اقدامات اس طبقے کو مہنگائ سے نبٹنے میں معاون ہوں گے،صحت کارڈ کے ذریعے حکومت نےمیڈیکل اخراجات کا خرچ پہلے ہی اپنے ذمہ لیا ہے pic.twitter.com/egwg9OTiwV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 28, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے اے آروائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اےآروائی کی طرح باقی میڈیا بھی ذمہ داری کا احساس کریں ، منافع کےثمرات لوگوں تک پہنچائیں ہمارا تنخواہ دارطبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، ایسے اقدامات اس طبقے کومہنگائی سے نمٹنے میں معاون ہوں گے، صحت کارڈ کےذریعےحکومت نےمیڈیکل اخراجات کا خرچ پہلےہی ذمےلیا ہے۔
Well done @Salman_ARY for this great gesture. As Pak stock market making highest profit in 10 yrs,supported by all time high corporate profitability of 930 billion in 2021. PM ImranKhan had asked Corp sector to increase salaries of thr employees. Hope others will also follow this pic.twitter.com/KJhifmsCYC
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 28, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹر میں کہا کہ اےآروائی کی جانب سےتنخواہوں میں اضافےسےاچھاتاثرجائیگا،ویل ڈن سلمان اقبال، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 10سال کے بلند منافع پرہے، کارپوریٹ سیکٹر کو2021میں 930 ارب کا منافع ہوا ، وزیراعظم نے کارپوریٹ سیکٹر سے تنخواہوں میں اضافے کی اپیل کی تھی ، امید ہے دوسری کمپنیاں بھی اےآروائی کے اقدام کی پیروی کریں گی۔
شکریہ ARY. تقریبا 100 بڑی کمپنیوں نے 930 ارب اور سٹاک ایکسچینج نے 260 ارب کا خالص منافع کمایا۔ میڈیا کو بھی کم از کم 40% منافع ہوا۔ لیکن یہ شرف صرف ARY کو حاصل ہوا کہ انہوں نے وزیراعظم کی کال پر تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ہم امید ہے اب باقی بھی اپنی زمہ داری پورے کریں گے۔ شاباش ARY pic.twitter.com/1yKQczmp5q
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 28, 2022
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکےاعلان پر اےآروائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 100بڑی کمپنیزنے 930 ارب اوراسٹاک ایکسچینج نے 260 ارب کا منافع کمایا، میڈیا کو بھی کم از کم 40فیصد کا منافع ہوا، یہ شرف صرف اےآروائی کوملاکہ وزیراعظم کی اپیل پرتنخواہوں میں اضافہ کیا، ہم امید کرتے ہیں اب باقی بھی اپنی ذمہ داری پورے کریں گے،شاباش اےآروائی۔
#WellDoneARY https://t.co/NU7APtUefP
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 28, 2022
خیال رہے وزیراعظم نے بزنس کمیونٹی سے تنخواہیں بڑھانے کی درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹرکوملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔