بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے بن گئے ہیں ہدایتکار اور باپ نے بیٹے کی ہدایتکاری میں کام کا آغاز بھی کر دیا ہے. باپ بیٹے کا پہلا پراجیکٹ جو سامنے آیا ہے وہ ہے ایک کمرشل جو کہ آریان نے اپنے برینڈ کی تشہیر کے لئے بنایا ہے. آریان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے باپ کو اپنی ڈائریکشن میں کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ہدایتکاری کا کام بھی شروع کر دیا ہے اور کام شروع بھی اپنے والد کے ساتھ کیا ہے. آریان خان نے کہا کہ والد نے کبھی بھی سیٹ پر یہ ظاہر نہیں کیا کہ میں ان کا بیٹا ہوں یا وہ بہت بڑے
سٹار ہیں. وہ سیٹ پر ایک پروفیشنل کی طرح آتے ہیں اور ان کی موجودگی میں سارا عملہ بہت ہی آرام دہ مھسوس کرتا ہے کیونکہ میرے والد میں، میں میں نہیں ہے. آریان خان نے کہا کہ میرے والد میرے لئے انسپریشن ہیں اور میں ان کے کام سے بہت متاثر بھی رہا ہوں. واضح ہے کہ آریان کے اس پہلے اشتہار کی ہدایتکاری ایک لگثری اسٹریٹ ویئر برانڈ کے لیے ہے۔گزشتہ ہفتے اس اشتہار کی تکمیل کے بعد اسے ایک ٹیزر ویڈیو کی شکل میں ریلیز کیا گیا تھا۔جسے سوشل میڈیا صارفین نے بہت پسند کیا.








