مزید دیکھیں

مقبول

سندھ طاس معاہدہ معطلی،انڈس واٹر کمیشن متحرک

انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے...

میری پہچان پاکستان کی کمیٹیوں کے اجلاس ، موجودہ حالات کا جائزہ

ملک بھر میں میری پہچان پاکستان کے زیرِ اہتمام...

پی آئی اے نجکاری،وزیراعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان...

پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی...

آریان خان کو منشیات کیس میں پکڑنے والا آفیسر نوکری سے فارغ

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو اکتوبر 2021 میں این سی بی نے ایک کشتی پر چھاپہ مار کر آریان سمیت دیگر کو گرفتار کیا تھا۔اس کشتی پر آریان خان اور اسکے دوستوں کی پارٹی جاری تھی. پولیس نے چھاپہ مار کر پارٹی میں موجود تمام افراد کو گرفتار کر لیا، ان میں شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی تھا جو کہ وہاں پر اپنے دوست کی دعوت پر آیا تھا . لیکن اس کیس میں آریان خان کے خلاف ناکافی ثبوت ہونے کی بناء پر انہیں رہا کر دیا گیا تھا. تاہم اس سارے کیس کے دوران شاہ رخ خان نے نہایت ہی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ، آریان آج آزاد گھوم رہے

ہیں اور کیس سے باعزت بری ہو چکے ہیں. آریان خان کو گرفتار کرنے والے پولیس آفیسر کے حوالے سے تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ ان کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے. بھارت کی انسداد منشیات ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے اپنے سپرنٹنڈنٹ وشوا وجے سنگھ کو ملازمت سے برطرف تو کر دیا ہے لیکن برطرف کرنے کی وجوہات یہ بتائی ہیں کہ سپرنٹنڈنٹ وشوا وجے سنگھ کو آریان خان کیس میں‌نہیں بلکہ کسی اور کیس میں سبکدوش کیا گیا ہے، اس کیس میں وہ پہلے معطل بھی ہوئے تھے۔