
اسلام آباد:ربیع الاوّل کا چاند نظر آتے ہی ہرطرف چراغاں شروع ،اطلاعات کے مطابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آ گیا۔
ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے کی، جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے علاوہ، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین رویت ہلال کیمٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا۔ یکم ربیع الاول کل 8 اکتوبر 2021 کو ہوگی، 12 ربیع الاول 19 اکتوبر 2021 بروز منگل ہو گی۔دوسری طرف وزیراعظم کی صدارت میں کورکمیٹی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول کو بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا۔