اسدعمرکی زیرصدارت این سی او سی کااجلاس،24 مئی سےتعلیمی ادارے،ریسٹورنٹس اورسیاحت کھولنے کا اعلان
این سی او سی : رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس
باغی ٹی وی : این سی او سی کا 24 مئی سے تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس اور سیاحت کھولنے کا اعلان
این سی او سی کے مطابق 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھولے جائیں گے-
اجلاس میں این سی او سی نے کہا کہ ریسٹورنٹس کو آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہو گی ریسٹورنٹس رات 12بجےتک کھلےرہیں گے ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے کے لیے ہوگی، این سی او سی
این سی او سی کی ایس او پی کے مطابق یکم جون سے شادی ہالز کو آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی شادی کی تقریب میں 150 افراد حصہ لے سکیں گے-
این سی او سی نے کہا کہ 7 جون سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے یکم جون سے کھولے جانے والے شعبوں کا حتمی جائزہ 27 مئی کو لیا جائے گا-
مزار، سینما گھر، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں ہوگی اسپورٹس، میلوں اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی-
ان ڈور اور آؤٹ ڈور موسیقی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی ہفتہ اور اتوار کو صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی پابندی بھی جاری رہے گی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-