اسلام آباد: اسد قیصرنے قومی اسمبلی میں لعن طعن اورہگامہ آرائی کرنے والوں کوسزا دینے کااعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کرنے اور ملوث اراکین کو کل تک سزا دینے اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے آج قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات پر تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے واقعات کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی‘۔
آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو اظہار کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔آج کے واقع کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو کل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) June 15, 2021
انہوں نے اعلان کیا کہ ’غیرپارلیمانی یا بد زبانی کرنے والے ارکان کو (بطور سزا) کل ایوان میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے آج ہنگامہ آرائی کے دوران ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی‘۔ اسد قیصر نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے رویے کو قابلِ مذمت اور مایوس کن قرار دیا۔
واضح رہے کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد آج اسیپکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں مبینہ طور پر اپوزیشن جماعت کے ایک رکن کی جانب سے غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا گیا۔