اسپیکر قومی اسمبلی وفد سمیت افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد واپس لوٹ آئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ افغانستان سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا ہے۔ کابل لینڈنگ سے پہلے کنٹرول ٹاور نے ایئرپورٹ کی بندش سے متعلق آگاہ کیا،

پاکستانی وفد سپیکر قومی اسملبی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستان سے روانہ ہوچکا تھا اور طیارہ افغانستان کے حدود میں داخل ہوچکا تھااس کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ پر تمام پروازیں بند کردی گئیں اور پاکستانی طیارے کو واپس آنا پڑا

پاکستان کے پارلیمانی وفد نے افغان صدر اشرف غنی اور وزیر خارجہ محمد حنیف سمیت دیگر سے ملاقاتیں کرنی تھیں دورے کی نئی تاریخ کا اعلان دونوں ممالک کی مشاورت سے دوبارہ کیا جائے گا،

Shares: