اسپیکراسد قیصر اور اخترمینگل کابلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دینےپراتفاق
اسلام آباد: بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے درمیان ملاقات ۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اوالین ترجیح ہے۔ مسائل کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے انتہائی ضروری ہے۔ ہم سب کو مل کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار اختر مینگل سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میں یقین دلا تاہوں کہ بلو چستان کے مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پرحل کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت بلو چستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے