پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کیخلاف مقدمہ درج

اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا
0
160

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

باغی ٹی وی: اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے تھے،ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کرپشن کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے اسد قیصر کو محکمہ اینٹی کرپشن ضلع صوابی کے حوالہ کیا جائے گا،اسد قیصر اور محکمہ صحت کے 4 افسران کے خلاف گجوخان میڈیکل کالج میں خردبرد کا الزام ہے۔

ایف آئی آر محکمہ اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 406 پی پی سی سمیت تین دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں الیکٹرو میگرافی مشین کی سی پی یو غائب کی گئی ہے، اسپتال کے لیے ناقص فرنیچر کی خریداری کی بھی اطلاع ملی تھی۔معاملہ کی تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار پائے گئے اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی گرفتاری پر عدلیہ سے رجوع کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن تاریخ کے اعلان والے دن گرفتاری سمجھ سے باہر ہے پکڑ دھکڑ سے نکل کر الیکشن کی فضا بنائی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے الیکشن لڑنے دیا جائے۔

15 اگست 2018ء سے اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان رہے اور 13 اگست 2018ء سے قومی اسمبلی پاکستان کے رکن ہیں اس سے قبل وہ 2013ء سے 2018ء تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ مئی 2013ء سے اگست 2018ء تک خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے بھی اسپیکر رہے۔

مردوں میں بانجھ پن کی شرح میں اضافے کی وجہ دریافت

اسد قیصر نے جماعت اسلامی پاکستان کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا، 1984ء میں وہ کوٹھا کالج صوابی کے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ منتخب ہوئے اور دو سال تک ناظم رہے،1996ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اسی سال انہیں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کے لیے نامزد کیا گیا، 2008ء میں اسد قیصر کو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر بنایا گیا اور 2013ء تک صدر رہے2013ء میں صوابی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

ذکا اشرف سے شاہد آفریدی کی ملاقات

انہوں نے صوابی سے ہی خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی نشست بھی جیتی لیکن انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی،30 مئی 2013ء کو اسد قیصر کو خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا چودہواں اسپیکر منتخب کر لیا گیا،2018ء کے عام انتخابات میں انہیں صوابی کے حلقہ پی کے-44 (صوابی-2) سے دوبارہ کامیابی حاصل ہوئی، اسد قیصر نے صوابی کے حلقہ این اے-18 (صوابی-1) سے بھی کامیابی حاصل کی، تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی-

امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ

10 اگست 2018ء کو انہیں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان کے لیے نامزد کیا گیا 15 اگست 2018ء کو وہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 176 ووٹ حاصل کیے اور اپنے مد مقابل سید خورشید احمد شاہ کو شکست دی، 10 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد انہوں نے دیگر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے ساتھ ساتھ قومی اسبملی کے عہدے سے استعفی دے دیا ۔

ڈی جی خان ڈویژن میں غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی کےلئے سرچ آپریشن کا …

Leave a reply