اسد طور کی ضمانت منظور،رہا کرنے کا حکم

0
125
asad toor

صحافی ویوٹیوبر اسد طور کی ضمانت منظور کر لی گئی،

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اسد طور کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا، سماعت اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد میں ہوئی،عدالت نے اسد طور کو 5 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسدطور کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کی ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسد طور کو جاری نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلے میں کہا کہ نوٹسز خلاف قانون جاری ہوئے پھر ایف آئی آردرج ہو گئی ایف آئی آر درج ہونےکے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، ازخود نوٹس کا اختیار نہیں اس لیے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم نہیں دے سکتے

واضح رہے کہ سرکاری افسران کیخلاف منفی مہم چلانے پر جے آئی ٹی بنائی گئی تھی، جس کے بعد ایف آئی اے نے اسد طور کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کو ہراساں نہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تا ہم ایف آئی اے نے اسد طور کو گرفتار کر لیا تھا،اسد طور کی گرفتاری پر صحافیوں نے بھی احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ انہیں رہا کیا جائے.

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

Leave a reply