اسد طور کو ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ، وجہ جان کر حیران رہ جائیں‌

باغی ٹی وی : صحافی میر محمد علی خاں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے صحافی اسد طور کو طلب کر لیا ہے . وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسد طور کو 2 جون کو بلایا ہے . ایف ائی اے نے ساتھی صحافی کو ہراساں کرنے کی شکایت پر طلب کیا ہے


میر محمد علی کے مطابق خاتون صحافی کی کمپلینٹ پر یہ تحقیق شروع کی گئی ہے . جو کہ ایک ہفتہ پہلے کی گئی تھی. ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ بات پورے وثوق سے کہہ رہا ہوں اگر میں غلط ہوں تو میرے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے .

خیال رہے کہ صحافی اسد طور کو مبینہ طور پر اس کے گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا. جس کا الزام صحافی حامد میر نے آئی ایس آئی اور فوج پر نام لیے بغیر لگایا. دوسری جانب ISI نےاسلام آباد میں ہونیوالاحالیہ واقع جس میں ایک ڈیجیٹل میڈیا صحافی اسد علی طور کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا سے مکمل لاتعلقی ظاہر کی ہے۔۔

اس اہم اجلاس سے متلعلق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسے الزامات کا تسلسل ظاہر کرتا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ISI کو ففتھ جنریشن وار فیئر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔۔

آئی ایس آئی سمجھتی ہے کہ جب CCTV میں ملزمان کی شکلیں واضع طور پر دیکھی جاسکتی ہیں تو پھر تفتیش آگے بڑھنی چاہئے۔۔ اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائیئ عمل میں لائی جانی چاہئے۔

Shares: