اسد عمر کا جرم میں کردار کیا ہے؟ عدالت کا پراسیکیوٹر سے سوال

0
38
asadumar

تحریک انصاف کے عہدے چھوڑنے والے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یہ بجٹ نہ ہی پیش کرتی تو بہتر تھا، اسد عمر نے بجٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بجٹ کیلئے کہہ رہی تھی کہ اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے، ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پارٹیوں کے فیصلے عوام کرتے ہیں، ووٹ عمران خان کا ہے،پارٹی کا ہے باقی ساتھ کوئی ہو یا نہ ہو

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسدعمر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے کیس کی سماعت کی اسدعمر اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیلِ صفائی نے اسدعمر کی ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نہ اسدعمر نے تقریر کی نہ اسدعمرکی ویڈیو موجود ہے اسدعمر کے خلاف ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی ریلی میں موجودگی کے ثبوت نہیں تھے اسدعمر کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمہ بنایا گیا ،پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ اسدعمر کے خلاف ناقابلِ ضمانت دفعات مقدمے میں درج ہیں وکیلِ صفائی نے عدالت میں کہا کہ تفتیشی افسر نے کوئی ویڈیو ثبوت اسدعمر کے خلاف پیش نہیں کیا ،دوران سماعت جج سکندرخان نے استفسارکیا کہ وقوعہ پر اسد عمر کی موجودگی کو کیسے ثابت کریں گے؟

پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ماضی میں کوئی واقعہ ہوسکتا ہے جس سے اسدعمر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہو گا،جج سکندرخان نے پراسیکوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ دلائل نہیں دے رہے تقریرکررہے ہیں،ایک عورت 7 ماہ جیل میں رہی فورینسک کرنے پر بے گناہ ثابت ہوئی اسدعمر کی بات نہیں کررہا عام شہری کی بات کر رہا ہوں مقدمے میں نامزد کرنے کے لیے تو کوئی بھی نام ڈال دیا جاتا ہے کارکنان تو اسد عمر یا چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیلفی لینے آسکتے ہیں اسد عمر کا جرم میں کردار کیا ہے؟ پراسیکوٹر نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اسدعمر کا تقریر میں کوئی کردار نہیں ہے،اسدعمر نے کہا کہ سیاستدان کسی جگہ پر موجود ہو اورتقریر نہ کرے ایسا ہو نہیں سکتا ،جج نے پراسیکوٹر سے سوال کیا کہ کیا اسدعمر کی وجہ سے کوئی پراپرٹی کو نقصان پہنچا؟ گملے ٹوٹے؟ پراسیکیوٹر نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اسدعمر نے پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچایا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسدعمرکی درخواستِ ضمانت کنفرمیشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

واضح رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کے تمام عہدے چھوڑ چکے ہیں، جیل سے رہائی کے بعد اسد عمر نے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ 10مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید تنہائی میں تھا ، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس کی مذمت تمام لوگ کرچکے، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کیوں یہ واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں، ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے بعد میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھا سکوں، سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستفی ہو رہا ہوں۔

Leave a reply