مجھے گرفتار نہیں کیا گیا تھا، اسد عمر،سائفر کیس میں ضمانت منظور
اسد عمر منظر عام پر آ گئے ،سائفر کیس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی
اسد عمر عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کی غلط خبر تھی۔مجھے ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا تھا۔سائفر کے معاملے میں عدالت آیا ہوں اور اس کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری دائر کی ہے دو بار سائفر معاملے پر شامل تفتیش ہو چکا ہوں۔ جج صاحب نے دورہ کیا اٹک جیل کا،سنجیدہ الزامات پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی جج صاحب کی طرف سے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت سے اسد عمر کی سائفر کیس میں 29 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے ایف آئی اے کو کیس کے حتمی فیصلے تک اسد عمر کو گرفتاری سے روک دیا،
انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد،اسدعمر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں 12 اکتوبر تک ضمانت میں توسیع کر دی گئی،اسدعمر اپنے وکیل بابراعوان کے ساتھ اے ٹی سی عدالت پیش ہوئے ،اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے اسدعمر کی تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ضمانت میں توسیع کی
باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،
مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو
واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی بھی گرفتار ہیں، گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیا گیا تھا،