اسد عمر،شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

0
42
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیاسی رہنماؤں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی مقامی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئے جہاں تھانہ ترنول میں مئی سے متعلق درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے پولیس کو اسدعمر اور شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھے روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے

واضح رہے کہ دو دن قبل اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کر دی گئی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔فیصلہ کے وقت اسد عمر اور شاہ محمود قریشی عدالت میں موجود تھے فیصلہ کے بعد گرفتاری کے خوف سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے دوڑ لگا دی

مقدمے میں اسد عمر ، شاہ محمو د قریشی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 250 سے 300 مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کی ،مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور پولیس پر حملہ کیا تھا،مظاہرین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی کے کہنے پر احتجاج ہوا، مظاہرین نے پولیس کو زخمی کیا اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا،

190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

Leave a reply