سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے
سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کےنوٹس کے خلاف اسد عمر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما کے وکیل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکرجواب جمع کرادیا ہے لیکن الیکشن کمیشن نے ان کا جواب مسترد کردیا اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے موکل اور دیگر پر فردجرم عائد کرنے جارہا ہےالیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں جو فرد جرم عائد کرنے جا رہا ہے
سندھ ہائیکورٹ نے اسد عمر کے وکیل کے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی فیصلے تک الیکشن کمیشن کوئی حتمی حکم جاری نہ کرے ،عدالت نے مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔