اسد عمر نے 189 آکسیجنیٹیڈ بیڈز کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا

0
30

اسد عمر نے 189 آکسیجنیٹیڈ بیڈز کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا

باغی ٹی وی :اسد عمر نے 21 جون کو اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں 189 آکسیجنیٹیڈ بیڈز (بستروں) کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا۔ پمز میں 117بستروں کے اضافے کے بعد کل تعداد192 ہوگئی جو کہ پہلے 75 تھی۔

پولی کلینک میں 13بستروں کے اضافے کے بعد کل تعداد 27 ہوگئی جو کہ پہلے 14 تھی۔ سی ڈی اے ہسپتال میں 59 بستروں کے اضافے کے بعد کل تعد 83 ہوگئی جو کہ پہلے 24 تھی۔پمز ہسپتال میں 20 اور CDA ہسپتال میں 21 وینٹیلیٹر ز بھی فراہم کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرونا کی سنگینی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرین کی رائے ہے کہ جولائی کے آخر تک کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10 سے 12 لاکھ تک جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت ملک میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کورونا کے مریض ہیں۔ جون کے آخر تک مریضوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
اس وقت ملک میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کورونا کے مریض ہیں۔۔۔جون کے آخر تک مریضوں کی تعداد تین لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔۔۔موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک تعداد 10لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔۔۔عوام سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔۔۔تحقیق کے مطابق فیس ماسک کا استعمال کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں معاون ہے۔۔۔فیس ماسک کے استعمال کیساتھ سماجی فاصلے کے اصول پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔۔۔ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔۔۔حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے وباء کا پھیلاؤ ہوا ہے

Leave a reply