اسلام آباد سے کراچی جانے کے دوران ہی اسد عمر سے نشست لے لی گئی ، سخت پریشان

0
49

اسلام آباد:اسلام آباد سے کراچی جانے کے دوران ہی اسد عمر سے نشست لے لی گئی ، سخت پریشان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کے عملے پر برہم ہو گئے۔

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں وفاقی وزیر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔پی آئی اے کے عملے نے اسد عمر کی سیٹ کسی دوسرے مسافر کو الاٹ کردی۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر اپنی سیٹ دوسرے مسافر کو دیئے جانے پر فلائٹ کے عملے پر برہم ہوگئے۔پی آئی اے کے عملے کی غفلت کے باعث قو می ایئرلائن کی پرواز بھی ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

Leave a reply