معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا بھی آزادی مارچ کے بارے میں بیان سامنے آ گیا
باغی ٹی وی: معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے ماروی سرمد اور خلیل الرحمن قمر کی بحث اور عورت آزادی مارچ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی رائے کا اظہار کیا
گلوکارہ نے لکھا کہ اصل فیمنسٹ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اپنے حقوق پر چیخنے میں وقت کا ضیاع نہیں کرتے
https://twitter.com/Quratulainb/status/1235287067715870723?s=19
داکارہ و ماڈل ایمان سلیمان کو گلوکارہ کا یہ ٹویٹ پسند نہیں آیا انہوں نے قرۃ العین بلوچ کے ٹوئٹ پر انتہائی سخت الفاظ میں ردعمل دیا
https://twitter.com/eman_anjum/status/1235429644708413440?s=19
ایمان سلیمان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جن معاملات کے بارے میں زیادہ علم نہ ہو ان پر تبصرہ کرنے سے پرہیز کریں شکریہ








