آسام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی، سترہ لاکھ متاثر

0
37

آسام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی، سترہ لاکھ متاثر

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : آسام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی، سترہ لاکھ متاثر ہو گئےمنگل کی شام تک سیلاب اور تیز بارش سے ریاست کے 21 اضلاع میں 60 محصولاتی حلقوں کے تحت 1،771 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع دھیماجی، بسواناتھ، درّنگ، بکسہ، نلباری، بارپیٹا، چیرنگ، بونگئی گاؤں، کوکراجھار، دھبری، جنوبی سلمارا، گولپارہ، کامروپ، کامروپ (میٹرو)، موری گاؤں، ناگون، گولہ گھاٹ، جورہاٹ، سیواساگر اور ڈبرو گڑھ وغیرہ شامل ہیں۔

جورہاٹ، سونیت پور، گولپارہ اور دھبری میں برہم پتر ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی تھی اور جمعرات تک ایک سینٹی میٹر تک اضافے کی توقع ہے۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آسام کے 398 امدادی کیمپوں میں 42،275 افراد کو پناہ دی گئی ہے۔

Leave a reply