آسان کاروبار، ہمارے منشور کا ايک اور وعدہ پورا ہوا،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ايک اور وعدہ پورا ہوا،پاکستان نے عالمی بینک کی رينکنگ ميں تاريخ کی سب سے بڑی بہتری حاصل کی،ايک سال ميں رینکنگ میں 28درجے بہتری آئی،

آزادی مارچ،مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات، وزیراعظم کا اپوزیشن کو سخت پیغام

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان رینکنگ میں 136 سے 108ويں نمبر پرآگيا،گزشتہ دہائی میں پاکستان کی رینکنگ 50درجے گرگئی تھی ،2020تک پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین ممالک میں شامل ہوگا،

وزیراعظم کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہو گئی، فردوس عاشق اعوان

واضح رہے کہ عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020 جاری کر دی گئی،رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی، پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہو گیا. گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا، درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں، وفاق، سندھ اور پنجاب نےنمایاں اصلاحات کی ہیں۔

اقوام متحدہ کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے کیا پیغام دیا؟ اہم خبر

Shares: