ایسکس کی جانب سے کھیلنے کےلئے فاسٹ باولر محمد عامر کے ورک ویزہ کا مسئلہ حل، وہ (آج) ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے

لاہور ۔ 31 جولائی (اے پی پی) ایسکس کی جانب سے کھیلنے کےلئے فاسٹ باءولر محمد عامر کے ورک ویزہ کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور اب وہ جمعرات کو ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ایسکس کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے ۔ محمد عامر جو کہ ورلڈ کپ کے بعد انگلینڈ میں ہی رک گئے تھے ۔ وہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایسکس کی طرف سے پورا ٹورنامنٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ویزے کی بنیاد پر وہ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکتے تھے جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کے ہوم آفس کو ویزہ کے بارے میں درخواست دی اور اب پتہ چلا ہے کہ محمد عامر کے ویزے کا مسئلہ حل ہوگیا اور وہ جمعرات کو ہمپشائر کے خلاف میچ میں ایسکس کی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ایسکس نے محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے بغیر ہی تین میچز میں حصہ لیا ۔ ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ میں ہی رک جانے والے محمد عامر ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایسکس کی نمائندگی کے خواہاں تھے ۔ ان کا معاہدہ پورے ایونٹ کیلئے تھا ۔ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے حاصل کئے جانے والے ویزے پر وہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شریک نہیں ہوسکتے تھے ۔ انھوں نے انگلینڈ کی وزارت داخلہ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست بھی دیدی لیکن کارروائی میں وقت لگ گیا ۔ ایسکس نے اپنے اہم باءولر کے بغیر ہی 3 میچز میں حصہ لیا، اب گذشتہ روز محمد عامر کو ورک ویزا مل گیا اور وہ جمعرات کو ہمپشائر کی خلاف میچ میں ایسکس کی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

Shares: