اسدعمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات، لاہور میں ٹائیگرزفورس کی نئی ذمہ داریوں سےمتعلق پلان پر تفصیلی مشاورت

باغی ٹی وی : وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات.ملاقات میں ایک لاکھ نوجوانوں کوٹیکنیکل ایجوکیشن کےذریعےروزگار کی فراہمی پر مشاورت کی گئی اور تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشنز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا،ٹائیگرزفورس کی نئی ذمہ داریوں سےمتعلق پلان پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

سد عمر کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی، نوجوان اثاثہ ہیں، معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے،ا

کامیاب جوان پروگرام کےتحت 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، پروگرام سے رقم حاصل کرنیوالے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردیں وزیراعظم چاہتےہیں نوجوانوں کوملکی تعمیروترقی میں شراکت داربنایاجائے، ٹائیگرزفورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتاراجائے گا،عثمان ڈار

Shares: