اسد عمر نے اپوزیشن کو جواب دے کر وفاقی بجٹ کی خوبیاں بیان کردیں

0
41

اسد عمر نے اپوزیشن کو جواب دے کر وفاقی بجٹ کی خوبیاں بیان کردیں

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ جو قوانین بنائے گئے ہیں وہ آئین اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہیں،حکمرانوں کا کام ہوتا ہے کہ کمزور طبقے کا خیال کیا جائے، میں ایک ایسی پارٹی کا رکن ہوں جس کے لیڈر نے غریب طبقے کی خدمت کی،

اپوزیشن لیڈر کی تقریر حقائق کے برعکس تھی،وزیراعظم سیکریٹریٹ اور ہاوَس کے اخراجات میں کمی کی گئی،اپوزیشن لیڈر کو اپنے ایوان کھڑے ہو کر یہ بتانا پڑا کہ انہوں نے ڈینگی میں کیا کیا،بل گیٹس نے کہا پاکستان کہ کورونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے،قوم کا پیسہ قوم کی امانت ہوتا ہے.

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بل گیٹس نے کہا کورونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے،اپوزیشن لیڈر کو اپنے ایوان میں کھڑے ہو کر یہ بتانا پڑا کہ انہوں نے ڈینگی میں کیا کیا،عمران خان جیسی عوامی خدمت کسی اورلیڈرنےنہیں کی،ریاست مدینہ نےپہلی بارغریب کی ذمہ داری اٹھائی تھی،اپوزیشن لیڈرلنگرخانوں میں جاکردیکھیں غریبوں کوعزت دی جاتی ہے،

اسد عمر نے کہا ہے کہ تین بار وفاق میں حکومت ہونے کے بعد کاش ایک اسپتال ایسا ہوتا جہاں نوازشریف کا علاج ہوسکتا،چاہتے ہیں ن لیگ کے قائد بھی قوم کے ساتھ وقت گزاریں اور ملک واپس آجائیں، خیبر پختونخوا میں ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کی حکومت بھی رہی ہے، شہبازشریف کہہ رہےتھےاگروہ ہوتےتواچھاکام کرتے،وزیراعظم عمران خان نے 40سال کاحساب دیا،عمران خان نےغریب لوگوں کےلیےکینسراسپتال بنایا.خیبر پختونخوا نے ہمیں دو تہائی اکثریت دی،

اسد عمر نے مزید کہا کہ ایل این جی پلانٹس سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی،قانون میں ترمیم کی گئی کہ یہ ایل این جی پلانٹس لازمی چلیں گے،مہنگے بجلی پلانٹس نہ چلنے سے 140ارب روپے کا فائدہ ہوگا،زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے تھے،میں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈوبنے والی ہے،مفتا ح اسماعیل نے کہا تھا اسدعمر نے ٹھیک بات کی ہے،پہلے 8ماہ میں 2ارب ڈالر خسارے کو ایک ارب ڈالر پر لائے،

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بیرونی خسارہ نہیں سرپلس ہوگا،3باروفاق میں حکومت کرنےکےبعدایک اسپتال اپنےعلاج کیلئےبنالیتے،کاش یہ ایسااسپتال بنالیتےجس پرنوازشریف کویقین ہوتا.نوازشریف 3 باروزیراعظم رہےپاکستان واپس آئیں.شہبازشریف ضمانتی تھےکاش نوازشریف کوواپس آنےکاکہتے

کہتےہیں اگرہمیں خیبرپختونخوادیاہوتاتوتقدیربدل دیتے،ن لیگ،اےاین پی،جےیوآئی،جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوامیں حکومت رہی.خیبرپختونخواکےعوام کوکارکردگی پسندنہ آئےتوباہرکردیتےہیں،ان کوخیبرپختونخوامیں موقع ملاکچھ نہیں کرسکے .خیبرپختونخوا کےعوام نے ہمیں دوسری باردوتہائی اکثریت دی،شہبازشریف نےایل این جی پلانٹ پربڑی بات کی.

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ یہ اتنےسستے پلانٹ تھےتوان کوقانون میں ترامیم کیوں کرناپڑیں؟ان کےدورمیں شائددودھ اورشہدکی نہریں بہہ رہی تھیں،ن لیگ کےآخری سال میں زرمبادلہ ذخائرتیزی سےکم ہورہےتھے،بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کررہے ہیں،رواں سال ریونیو کی گروتھ 18فیصد ہوئی ہے، رواں سال 4ہزار ارب سے زائد کا ریونیو جمع کیا گیا،

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تین بڑے پانی کےمنصوبوں پر کام ہورہا ہے، ماں اور بچے کی صحت کیلئے خصوصی پروگرام بنایا ہے .احساس نشونما پروگرام چلایا گیا ہے،چاہتے ہیں کہ غریب بچے کو بھی وہی ابتدازندگی ملے جو ہمارے بچوں کو ملتی ہے،نوجوانوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیا گیا،نوجوانوں کو پروگرام کے تحت کم شرح سو د پر قرضے دیئے جائیں گے،120کامیاب جوان پروگرام کے سینٹرز بنائے جارہے ہیں،

تعلیم کے بجٹ کو بڑھا کر 42.5ارب روپے کردیا گیا،ماحولیات میں جن 10ممالک کو زیادہ خطرہ ہے ان میں پاکستان شامل ہے،

Leave a reply