آصفہ بھٹو کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائشگاہ سے تصویر وائرل
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی رہائش گاہ پر لی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
گزشتہ دنوں آصفہ بھٹو زرداری ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اُن کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرنے کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچیں جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔
تصویر میں آصفہ بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو دیکھا جاسکتا ہے۔
آصفہ بھٹو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’وہ 14 اکتوبر 2021 کو محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش گاہ پر اُن کی بیٹیوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرنے پہنچیں .
اُنہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ درجات کے لیے دُعا بھی کی۔
واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ دنوں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔