اسفند یار ولی کی والدہ کی وفات پر بلاول و دیگر سیاستدانوں کا اظہار تعزیت

0
39

اسفند یار ولی کی والدہ کی وفات پر بلاول و دیگر سیاستدانوں کا اظہار تعزیت

باغی ٹی وی : بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر پیپلز پارٹ کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ کے پی کے اور نیئر بخاری نے اظہار تعزیت کیا ہے . نیئربخاری نے اے این پی کےسربراہ اسفندیارولی سےوالدہ کےانتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کاکوئی نعم البدل نہیں،والدہ کابچھڑجاناگہراصدمہ ہے.وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے بیگم نسیم ولی خان کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان غم میں برابر کے شریک ہیں . بیگم نسیم ولی خان کی وفات پراےاین پی کاصوبہ بھرمیں3روزہ سوگ کااعلان کیا ہے .

پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل اورپارٹی پرچم سرنگوں رہےگا،صوبائی صدراےاین پی نے کہا کہ بیگم نسیم ولی سیاست میں مزاحمت کااستعارہ تھیں،خواتین کی سیاست میں شمولیت کیلئےان کاکردارتاریخ کاایک روشن باب ہے، بلاول بھٹوکابزرگ خاتون رہنمابیگم نسیم ولی کےانتقال پرگہرےدکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے . بیگم نسیم ولی کی رحلت جمہوریت کیلئےجدوجہدکےایک ناقابل فراموش باب کا اختتام ہے

ان کا کہنا تھا کہ بیگم نسیم ولی ایک نڈر،ترقی پسنداورباوقارخاتون رہنماتھیں،مرحومہ کےجمہوریت اورچھوٹےصوبوں کےحقوق کےمتعلق سوچ ہمیشہ قابل ستائش رہی.بیگم نسیم ولی ایم آرڈی تحریک کےدوران بیگم بھٹواوربینظیربھٹوکےساتھ تھیں،

خیال رہے کہ معروف خاتون سیاست دان بیگم نسیم ولی خان انتقال کرگئیں۔ بیگم نسیم ولی خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مرحومہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کی سوتیلی والدہ اور خان عبدالولی خان مرحوم کی بیوہ تھیں، ان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔یگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں اور وہ تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

اے این کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی.

اد رہے کہ بیگم نسیم ولی کے شوہر اور پاکستان کے نامور سیاست دان خان عبدالولی خان کا انتقال 26 جنوری 2006 کو پشاور میں ہوا تھا، وہ 11 جنوری 1917 کو ضلع چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں پیدا ہوئے تھے۔

Leave a reply