پشاور: اسفند یار ولی بھی کود پڑے ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا۔اسفندریار نے کہا ان پر پختون قوم کا پچیس ملین ڈالر میں سودا کرنے کا الزام لگانے سے انکی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے این پی کے سربراہ کی جانب سے بجھوائے گئے لیگل نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے پر صوبائی وزیراطلاعات کو 14 روز کے اندر معافی مانگنا ہوگی بصورت دیگر ان کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے درخواست دائر کردی جائے گی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسنفدیار ولی کی جانب سے لیگل نوٹس کے معاملے پر صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی بھی ڈٹ گئے ہیں۔یوسفزئی نے کہاکہ میں نے کوئی الزام عائد نہیں کیا حقیقت بتائی ہے ،جس پر عدم تشدد کے پیروکار دھمکیاں دے رہیں۔‘‘میں نے جوکچھ کہا وہ اے این پی کے مرحوم رہنما اعظم ہوتی کے الفاظ تھے

Shares: