آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے دوسرے دن پھر رابطہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا ہے
صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی اہم بات چیت کی گئی
صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی
گزشتہ روز بھی سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، آصف زرداری نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دیئے جائیں۔سابق صدر نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دیئے جائیں، ہم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں بھی نہیں، پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے تو 15 سے زائد نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔
محمود اچکزئی کا شکوہ :تاریخ کا جواب شکوہ –از–میاں آصف علی
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری
پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب
پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دھرنے کیلئے جنوری اور فروری کا پہلا ہفتہ مناسب نہیں، حکومت کو 23 مارچ یا 23 اپریل تک کا الٹی میٹم دیا جا سکتا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، اسے اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے۔ ہماری جماعت میں بھی استعفوں سے متعلق دو رائے ہے۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں استعفوں کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دھرنے کیلئے جنوری اور فروری کا پہلا ہفتہ مناسب نہیں، حکومت کو 23 مارچ یا 23 اپریل تک کا الٹی میٹم دیا جا سکتا ہے۔