آصف زرداری کی عدالت پیشی،پارٹی رہنماؤں ،وکلا‌ کو روکے جانے پر نیر بخاری نے دیا رد عمل

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی رہنماؤں اور وکلا کو عدالت جانے سے پولیس نے روک دیا

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نیب عدالت کے باہر پہنچے تو نیربخاری اور وکلاء کو نیب عدالت جانے سے روک دیا گیا

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،وکلاء کو روکنا توہین قانون و انصاف ہے

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی،وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ ملزم مصطفی ذوالقرنین اور بعض وکلا کو عدالت میں نہیں آنے دیا جا رہا، عدالت نے کہا کہ جن لوگوں کی لسٹ فراہم کی گئی ہے انہیں بھی نہیں آنے دے رہے؟ وکیل نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن کی نااہلی ہے، گاڑیاں بھی دور سڑک پر کھڑی کر کے آئے ہیں،

ضمنی ریفرنس ،آصف زردری نے عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا

وکیل صفائی نے کہا کہ میرا نام لسٹ میں موجود تھا اور پھر تین مختلف چیک پوسٹس پر روکا گیا، پارک لین کے ضمنی ریفرنس میں نئے ملزمان اور وکلا کے نام پولیس چیک پوسٹ پر موجود ہی نہیں، موبائل فون ایجنسیوں والے کے بجتے ہیں اور بدنام ہم ہوتے ہیں،اسلام آباد پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے،

کورٹ روم میں سارے ایجنسیوں کے بندے ،انہیں باہر نکلوائیں،زرداری کیس کے دوران وکیل کی عدالت سے استدعا

Leave a reply