نواز شریف نے سرنڈر کرنے کی بجائے ایک روز قبل کیا قدم اٹھا لیا؟

0
30

نواز شریف نے سرنڈر کرنے کی بجائے ایک روز قبل کیا قدم اٹھا لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف نے سرنڈر کرنے کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،جس میں کہا گیا کہ عدالت پیشی کا حکم ختم کرکے نمائندے کے ذریعے اپیل میں پیش ہونے کا موقع دیں، درخواست میں نواز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی کے حکم واپس لے،سابق وزیراعظم نواز شریف نے طبی بنیادوں پر طلبی کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی

نواز شریف نے تمام میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کےساتھ لف کیں

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

واضح رہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر کو اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوار شریف کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا،نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ 3 ہفتے کا وقت دیں لیکن عدالت نے نواز شریف کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے سماعت کی،نیب نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کردی،پراسیکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ نے عدالت میں کہا کہ ہم نواز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہیں،

اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو عدالت کے سامنے سرینڈرکرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کا سٹیٹس بتائیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کر دی ہے، عدالت نے کہا کہ ضمانت نہیں ہے تو نواز شریف عدالت میں پیش ہوں،ہم نواز شریف کو مفرور نہیں قرار دے رہے بلکہ ایک موقع دے رہے ہیں، نواز شریف سرنڈر کریں اور عدالت میں پیش ہوں

Leave a reply