آصف زرداری کی سابق پرسنل سیکرٹری کو گرفتاری کا خوف

0
64

آصف زرداری کی سابق پرسنل سیکرٹری کو گرفتاری کا خوف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی

سابق صدر آصف زرداری کی سابق پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی،عدالت نے رخسانہ بنگش کو 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،

سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنا سلیم پرویز نے کی  ، رخسانہ بنگش اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں

رخسانہ بنگش نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے،عدالت نے وفاقی حکومت چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا،رخسانہ بنگش کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ 14ستمبر کو نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس موصول ہوا، نیب کے کال اپ نوٹس کا مقصد ساکھ کو متاثر کرنا ہے،عدالت نے سماعت 2 ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی

رخسانہ بنگش کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ 2008 سے 2013 تک سابق صدر آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رہ چکی ہیں ، نیب کی جانب سے اثاثوں سے متعلق سوالنامہ بھیجا گیا ہے جوغیرقانونی اورغیر آئینی ہے ،

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب ہراساں کرنے کیلئے گرفتار بھی کر سکتاہے،لہٰذا عدالت نیب کوکوئی بھی ایسی کاررروائی کرنے سے روکے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہ مئی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی اور آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کےخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی تھی

Leave a reply