ماہرہ خان کا ملکہ غزل فریدہ خانم کو خراج تحسین

0
60

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کلاسیکل گلوکارہ اور ملکہ غزل ’فریدہ خانم‘ کی سُریلی آواز کی ویڈیو شئیر کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے-

باغی ٹی وی :ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملکہ غزل فریدہ خانم کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی مشہور غزل ’ہم کو اپنی خبر نہیں یارو، تم زمانے کی بات کرتے ہو، دل جلانےکی بات کرتے ہو‘ اپنے انداز میں گاتی دکھائی دے رہی ہیں
https://www.instagram.com/p/CGQUoOAho6o/
انسٹاگرام پرفریدہ خانم کی شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ آج رات کا ساؤنڈ ٹریک، اُف فریدہ خانم اُف۔

ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے نہ صرف پاکستانی صارفین بلکہ سرحد پار سے بھی صارفین فریدہ خانم کی دل میں اُتر جانے والی آواز کی تعریف کر رہے ہیں ماہرہ خان کی پندرہ گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس پوسٹ کو اب تک تقریباً ایک لاکھ چھبیس ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں-

صارفین کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات نے بھی ماہرہ کی اس پوسٹ پر رد عمل دیا –

ہدایت کار و اداکار ’علی کاظمی‘ نے ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا بات ہے۔

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا ا ظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اُف‘ اور ساتھ میں مختلف ایموجیز بنائے ہیں۔

عدنان ملک نے لکھا کہ وہ اور ان کے والد اسلام آباد میں ہر رات کارڈز کھیلتے ہوئے فریدہ خانم کو سنا کرتے ہیں-

Leave a reply