فرانس نے فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا-

الخلیل کے قریب ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں کے مبینہ حملے میں ایک فلسطینی استاد اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سے جڑے کارکن عودہ محمد ہتھلین شہید ہو گئے۔ فرانس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو "دہشت گردی” قرار دیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق، یہ واقعہ پیر کے روز ام الخیر گاؤں میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا مقتول عودہ ہتھلین مقامی اسکول کے استاد اور مسافر یطا کے رہائشی تھے وہ آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم No Other Land میں بھی شامل رہے، جو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانس اس قتل کی انتہائی سختی سے مذمت کرتا ہے اور ان تمام جان بوجھ کر کیے جانے والے پرتشدد اقدامات کی بھی، جو انتہا پسند آبادکار فلسطینی آبادی کے خلاف کر رہے ہیں اور جو مغربی کنارے میں روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، یہ پرتشدد کارروائیاں دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں،ترجمان نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث افراد کو فوری سزا دیں، جو مکمل استثنیٰ کے ساتھ جاری ہیں اور فلسطینی شہریوں کا تحفظ کریں۔

حسن ابدال : گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، 5 افراد لاپتہ ، 5 کو بچا لیا گیا

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت تعلیم نے اسرائیلی آبادکاروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہتھلین کو ام الخیر گاؤں پر حملے کے دوران قتل کیا، جو مقبوضہ علاقے کے جنوب میں الخلیل کے قریب واقع ہےاسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کرمل کے قریب ایک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جو ام الخیر کے قریب ایک بستی ہے اور ایک اسرائیلی کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

عودہ ہتھلین مسافر یطا کے رہائشی تھے، جو الخلیل کے جنوب میں پہاڑیوں پر واقع دیہات کا ایک سلسلہ ہے، جسے اسرائیل نے فوجی زون قرار دے رکھا ہےاس علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مکانات کی مسماری کو روکنے کی کوششوں کو ’نو ادر لینڈ‘ نامی دستاویزی فلم میں دکھایا گیا، جس نے مارچ میں آسکر ایوارڈ میں بہترین دستاویزی فلم کا انعام جیتا تھا۔

فلم کے اسرائیلی شریک ہدایت کار، یووال ابراہام نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ایک مسلح شخص کو لوگوں کے ایک گروپ سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا، اور عبرانی و عربی میں چیخنے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں،ابراہام نے لکھا کہ ایک اسرائیلی آبادکار نے ابھی ابھی عودہ ہتھلین کو سینے میں گولی ماری ہے، ایک قابلِ قدر کارکن جس نے ہمیں مسافر یطا میں ’نو ادر لینڈ‘ فلم بنانے میں مدد دی۔

مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی اور 5 لاکھ سے زائد اسرائیلی آبادکار رہتے ہیں، جن کی آبادیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی مانی جاتی ہیں،فلسطینی اتھارٹی کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج یا آبادکاروں کے ہاتھوں 962 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

روس کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، سونامی کی وارننگ

Shares: