احسن اقبال پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق ہو گا یا نہیں؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی،احسن اقبال کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا،نیب نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ پہلے یہ بتائیں مزید ریمانڈ آپ کو کیوں چاہیے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں تفتیش کی پیشرفت بھی بتاتا ہوں اور مزید ریمانڈ کی وجہ بھی،احسن اقبال کےخلاف بے شمار شواہد موجود ہیں، نارووال اسپورٹس سٹی کی لاگت میں 180 فیصد کا اضافہ ہوا، منصوبے کی منظوری میں قانونی خلاف ورزی کی گئی،سمری کی منظوری بھی متعلقہ فورم سے نہیں لی گئی ،
عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ احسن اقبال کیس پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا؟ جس پرنیب نے کہا کہ احسن اقبال کیس پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوگا،پہلے سے جاری نیب کیسز پر اطلاق نہیں ہوگا،احسن اقبال نے کہا کہ میں آرڈیننس کافائدہ نہیں لینا چاہتا،جن لوگوں کو نوازنے کے لیے لایا گیا انہیں ہی فائدہ دیں،
مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت میں احسن اقبال کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ نے دلائل دیئے،اور کہا کہ گزشتہ سماعت پر ریمانڈ کی جو وجوہات بتائی گئیں، وہی آج بھی ہیں،اب تو نیب نے کِک بیکس اور اثاثوں کی چھان بین کی بات بھی شروع کردی ہے،یہ صرف اور صرف سیاسی انتقام ہے اور کچھ بھی نہیں،
احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔







