ایشز سیریز: انگلینڈ نے حکمت عملی بنالی

لارڈز (اے پی پی) انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نےکہا ہے کہ آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ شکست دیکر ایشز میں جاندار کم بیک کرینگے.

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر ایشز سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں ہیں انکو دوسرے میں نہیں دوہرائیں گے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز کا دوسرا میچ 14 اگست سے لندن، لارڈز کے مقام پر شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں سٹوکس نے کہا ہے آسٹریلوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم نے کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتریں گے اور کینگروز کو شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Comments are closed.