عاشورہ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، وزیر اطلاعات

0
35

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب بھرمیں عاشورہ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل ہیں ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات میاں اسلم نے لاہور میں جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے .

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جہاں ضروری ہوا وہاں موبائل سروس معطل رکھی جائے گی ،جلوسوں کی فضائی نگرانی سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، شہریوں سے گزارش ہے کہ امن و امان کے قیام کے لئے سیکورٹی کے عملے سے تعاون کریں.

نو محرم ،لاہور میں مرکزی جلوس برآمد،سیکورٹی سخت، کیمروں سے نگرانی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نویں محرم الحرام کا شبیہہ ذوالجناح کا سب سے قدیمی جلوس عزاء خانہ پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوگیا۔

جلوس پانڈو سٹریٹ سےعالمگیر روڈ،عالمگیر روڈ سے سراج بلڈنگ چوک پہنچے گا، جہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی، نماز ظہرین کی امامت مولانا حسن عباس نقوی کریں گے، نماز ظہرین کے بعد جلوس سراج بلڈنگ چوک سے بلاک سیداں، بلاک سیداں سے نوری بلڈنگ چوک اسلامپورہ مین بازار سے نیلی بار چوک سے ہوتا ہوا سول سیکرٹریٹ سے گزرے گا اور مغرب کے وقت پرانی انارکلی پہنچے گا۔

کراچی، جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے رینجرز متحرک

9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند

نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری

Leave a reply