اشرف غنی کی طالبان سے جنگ بندی جاری رکھنے کی اپیل

باغی ٹی وی :افغانستان کے صدر اشرف غنی کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب افغانستان میں تقریباً دو عشروں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کے مابین دوحہ میں جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری بین الافغان مذاکرات تعطل کا شکار ہوجانے کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے ‘جرأت کا مظاہرہ اور قو
قطر کے دو روزہ دورے کے اختتام پر صدر اشرف غنی نے دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دیرینہ تنازع کو’بندوق کی بجائے مذاکرات کے ذریعے‘ حل ہونا ہے۔ اس موقع پر متعدد سفارت کار، ماہرین تعلیم اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ افغان صدر نے مزید کہا ”کوئی بھی طاقت آپ (طالبان) کو مٹا نہیں سکتی۔”

خیال رہے کہ خلیجی ریاست قطرکی میزبانی میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تین ہفتے قبل امن مذاکرات شروع ہوئے تھے۔ تاہم یہ مذاکرات وسیع تر بات چیت کے ضابطہ اخلاق کے مسئلے پر تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں جنگ بندی اور مستقبل میں طرز حکومت جیسے موضوعات پر بھی ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

دوسری طرف افغانستان میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کے روز ایک خودکش حملے میں صوبائی گورنر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Shares: