افغان صدر اشرف غنی کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے افغان صدراشرف غنی کی ملاقات ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر قصر السلام میں ان سے ملاقات کی، اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قصرالسلام آمد پر افغان صدر اور وفد کا خیر مقدم کیا،
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی اوردیگرامور پر تبادلہ خیال، واضح رہے کہ اس موقع پر افغان صدر کے دورہ سعودی عرب اور خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،