اشیا سستی کیوں‌ نہیں‌ ہوئیں ، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

0
29

اشیا سستی کیوں‌ نہیں‌ ہوئیں ، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان نے نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کو قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا، وزرائے اعلیٰ چیف سیکرٹریز کو قیمتوں و کرایوں میں کمی کی خود مانیٹرنگ کی ہدایت دیں، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں سامنے آنا چاہیئے، صوبائی حکومتیں مہنگائی کیخلاف کسی بھی قسم کے سخت ایکشن سے گریز نہ کریں۔

واضح رہے کہ تیل کی قمیتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہونا ایک تشویش ناک بات ہے. واضح‌رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی جس کے مطابق پٹرول 7 روپے 6 پیسے اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئ تھی اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھھی جو کہ یکم جون سےلاگو ہے. ،اب اس ریلیف کو عوام تک پہنچتا نا دیکھ کر وزیر عظم نے نو ٹس لے لیا ہے.

Leave a reply