ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان

ہم دنیا بھر سے شائقین کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں,ایشین کرکٹ کونسل
0
39
asia cup

اسلام آباد، ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز منظور کرلی

اے سی سی کے مطابق ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا،ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، اے سی سی چار میچز پاکستان جبکہ 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے

ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہو گا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے ،50 اوورز کا ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا پہلے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا جب کہ بقیہ 9 میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے

ایشیا کپ میں ٹیموں کو 2 گروپس میں رکھا گیا ہے ٹاپ کی دو ٹیمیں سُپر فور مرحلے میں کوالیفائی کریں گی سُپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کےدرمیان فائنل کھیلا جائے گا

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ہم دنیا بھر سے شائقین کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں کہ وہ کرکٹ کے اس جشن کا بہترین مشاہدہ کریں

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان لانے کا وعدہ پورا کردیا ، خوشخبری دے رہا ہوں ایشاکپ ستمبر میں پاکستان آرہا ہے ، ایشا کپ کا ہائبرڈ ماڈل پیش قدمی ہے مزید دروازے کھلیں گے ،

پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 میں شرکت نہیں کرے گی،بھارتی میڈیا

حسن علی نے سرفراز کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں،سابق بھارتی کرکٹر

Leave a reply