مزید دیکھیں

مقبول

وفاقی وزارت داخلہ کا خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب

وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے صوبے میں...

26 نومبر احتجاج ،گرفتار ملزمان اسلام آباد پولیس کےحوالے

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے...

کراچی ایئرپورٹ ، طیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر پابندی

کراچی ایئرپورٹ پر مخصوص طیاروں کی تصاویر اور...

کینیڈین وزیرِاعظم کا قبل از وقت الیکشن کا اعلان

کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے اچانک قبل از وقت...

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں اہم ایونٹ بھارت میں،تیاری کر رہے ہیں عاقب جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم کی تشکیل نو کے مرحلے کا مقصد یہ نہیں کہ جیتنا ضروری نہیں، بلکہ یہ عمل ٹیم کے مستقبل کے لیے ضروری ہے۔

آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے یقین دلایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے کم بیک کے لیے تیار ہے اور اس کے پاس سیریز جیتنے کی مکمل صلاحیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک یا دو تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔عاقب جاوید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے جو کم انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو تشکیل نو کے مرحلے سے گزارنا اس لیے ضروری ہے تاکہ کھلاڑیوں کو چیلنجز کا سامنا ہو اور وہ مختلف حالات میں کھیلنے کی صلاحیت پیدا کر سکیں۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دو میچ ہارنے کے بعد لوگ ناراض ہیں اور ہمیشہ جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم، عاقب جاوید نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں کبھی کبھار شکست بھی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن کبھی کبھار تھوڑی دیر لگ جاتی ہے۔

عاقب جاوید نے سرفراز احمد کی کپتانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اب 4 سال پرانی ہو چکی ہے۔ جو ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہتر تھی، اسے بھی 2 سال ہو چکے ہیں اور اس دوران کرکٹ کا منظرنامہ کافی بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں الگ الگ ٹیمیں بن رہی ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اس سلسلے میں اپنی الگ ٹی ٹوئنٹی ٹیم تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔عبوری ہیڈ کوچ نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو بہت اہم ایونٹس قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایونٹس بھارت میں ہوں گے جہاں کی وکٹوں پر زیادہ اسکورز ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں سیریز کھیلنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ایسی مشکلات کا سامنا کرنے سے اعتماد ملے گا اور وہ ایشیا کی کنڈیشنز میں بہتر کھیل پائیں گے۔

عاقب جاوید نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ٹیم کی اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب صائم ایوب اور فخر زمان ٹیم کو جوائن کریں گے تو پاکستان کرکٹ ٹیم مزید مضبوط ہو جائے گی۔انہوں نے بولرز کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی فاسٹ بولر کا ایک میچ میں چار چھکے کھا جانا کوئی بڑی بات نہیں، لیکن ان کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آنا ضروری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کو مزید بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو ثابت کرنا ہے تو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں چھوٹی باونڈریز ہیں اور پاکستانی بیٹرز کو اپنی بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط بنا کر اچھا اسکور کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر بیٹرز اسٹرائیک پر اچھا کھیل پیش کریں گے تو پاکستان کے لیے جیتنا ممکن ہو گا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan