ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم کہاں خرچ ہو گی خبر آگئی
باغی ٹی وی : ایشیائی ترقیاتی بینک کی اضافی رقم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کےلیے استعمال ہوگی.ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم دے گا.ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کےلیےاضافی فنڈنگ کی منظوری دے گئی ہے
پاکستان کوایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 کروڑ ڈالرز قرض دینے کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ 53 سال کی شراکت داری ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری اور مالیاتی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ مدد اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر دے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رقم بجٹ سپورٹ کے لیے ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2.2 بلین ڈالر اس مالی سال میں منتقل کیے جائیں گے۔
پاکستان کو 5 سال 10 ارب ڈالر قرض دیں گے ،ایشیائی ترقیاتی بینک کا اعلان