ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں آنےوالے جانوروں کی تعداد 15 ہزار ہوگئی
سپرہائی وے سہراب گوٹھ پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں نوشہرو فیروز سےگلابی،ٹابری اورسندھی نسل کے خوبصورت بکرے اور ورے والاسے برہمن نسل کے بیل آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپرہائی وے سہراب گوٹھ کے قریب 900 ایکٹر رقبے پر ایشیاء کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں ملک سے آنےوالے جانوروں کی تعداد 15 ہزار ہوگئی۔
مویشی منڈی میں نوشہروفیروز سے گلابی، ٹابری،سندھی نسل کےخوبصورت نخروں والے بکرےاور بورے والا سے برہمن نسل کے بڑے بڑے بیل اور ساہیوال سے آنےوالےدیسی اور چولستانی مویشیوں نے بھی دھوم مچادی ہے۔دور دراز علاقوں سے آنے والے بیوپاری ہیوی ٹرالرز میں جانوروں کے ساتھ ان کا چارہ اور پانی ذخیرہ کیلئےٹینک بھی ساتھ لائے ہیں جبکہ پنجاب کے بڑے بڑے فارم ہاوسز مالکان نےبھی مویشی منڈی کا رخ کرلیاہے۔مویشی منڈی انتظامیہ کیجانب سے بیوپاریوں کو روزانہ کی بنیاد پر فی جانور اور بکروں کیلئے ایک سے16لیٹر پانی مفت فراہم کیا جارہاہے۔
ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہے کہ پنجاب، بلوچستان،کے پی کے اور سندھ سے آنےوالے بیوپاریوں اور جانوروں کو تمام سہولیات کی فراہم کی جارہی ہے ، اس سلسلے میں ہماری مختلف ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔
ان کا مزیدکہنا ہےکہ جانوروں کی صحت اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے روزانہ کی بنیادپر فیومی گیشن اور اسپرے بھی کیا جائےگاجبکہ بیوپاریوں کولائیواسٹاک اوروٹنری ڈاکٹرز کی سہولیات دیجارہی ہیں بیوپاریوں اورمویشی منڈی سےمتصل رہائشی کالونیوں کو مکمل سیکورٹی دے رہے ہیں ، کوآپریٹو سوسائٹی کے رہائشی کسی بھی شکایت کیلئے مویشی منڈی کے وسط میں موجود میڈیا سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں، کو آپریٹو سوسائٹیز کے تمام رہائشی افراد اور ان کے اہلخانہ کو مویشی منڈی داخلے کیلئے انٹری پاسز بناکر دیئے جارہے ہیں۔