قصور:ایشیا کی سب سے بڑی بلّھے شاہ پیپرملزاس وقت آگ کی لپیٹ میں:آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈز جان پرکھیل کرکوشاں ،اطلاعات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی پیپرملز جسے بلّھے شاہ پیپرملز اور پیکجزٹو کا نام دیا جاتا ہے اس وقت آگ کی لپیٹ میں ہے اور ریسکیو 1122 نے دیگر اضلاع سے بھی آگ بجھانے والی گاڑیان منگوالی ہیں
ادھر اس حوالے سے مزید اطلاعات ہیں کہ قصور کوٹ رادھا کشن میں پیپر مل میں اگ ابھی تک بے قابو ہے اور دس دس کلومیٹر تک یہ آگ بھڑکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے
ایشیا کی سب سے بڑی فیکٹری بلھے شاہ پیپر مل اس وقت بُری طرح آگ کی لپیٹ میں ہے,دومزدوروں کے جانبحق ہونے کی اطلاع pic.twitter.com/YcDumgRHNR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 9, 2022
اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ریسکیو کنٹرول قصور میں 1847 پہ فائر کال موصول ہوئی، ترجمان ریسکیو ریسکیو قصور نے فوری فائر اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا، آگ پیپر مل میں تقریبا 4 ایکڑ شیڈ میں لگی ہے،
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ایک زخمی شخص کو ریسکیو کرنے کیساتھ 2 ڈیڈ باڈیز بھی ریکور کرلی گئیں، ترجمانکے مطابق فائر کی شدت کے پیش نظر قریبی اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں
یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس وقت فائر آپریشن میں 8 فائر وہیکل اور 45 ریسکیور حصہ لے رہے ہیں،
بلھے شاہ پیپر مل قصور کے وئیر ہاؤس میں آگ لگ گی ریسکیو آپریشن جاری pic.twitter.com/04s3AvsAMJ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 9, 2022
دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے قصور کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے
ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کریں
وزیر اعلی عثمان بزدارنے آتشزدگی سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے اور وزیر اعلی عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ، ادھر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں