آصف زرداری، خورشید شاہ اسمبلی پہنچ گئے، کیسا ہوا استقبال؟

آصف زرداری، خورشید شاہ اسمبلی پہنچ گئے، کیسا ہوا استقبال؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل 2021 ایوان میں منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا فنانس بل 2021 وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایوان میں پیش کیا ،سابق صدر آصف زرداری ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور خورشید شاہ کی ایوان آمد ہوئی ہے خواجہ آصف نے احترام میں جھک کر خورشید شاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا خورشید شاہ کے ایوان میں آنے پر اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا حکومتی اراکین نے بھی خورشید شاہ کے پاس جا کر ایوان میں آمد پر مبارک باد دی.ترین گروپ کے راجہ ریاض نے بلاول بھٹو کی نشست پر جا کر سلام کیا راجہ ریاض،نور عالم ،غوث بخش مہر کی بھی خورشید شاہ سے ملاقات ہوئی

قومی اسمبلی اجلاس مین پہنچنے پر سابق صدرمملکت اوررکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری نے صحافی سے غیررسمی بات چیت کے دروان کہا کہ مانگے تانگے پرچلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں،اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی، صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں کیا ہورہا ہے؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ میں کیا بتاوَں،آپ بتائیں کیا ہورہا ہے،صحافی نے سوال کیا کہ بجٹ کو کیسا دیکھتے ہیں؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مانگے تانگے پر حکومت گھس گھسا کر چلا رہے ہیں،صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا حکومت چلی جائے گی؟ جس پر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت تو ہے نہیں، چلی کیا جائے گی ؟

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال خطرناک ہے، افغانستان کے معاملے کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں،افغانستان کے معاملے پر نظر رکھنا اور سوچ و بچار بھی کرنا ہے، اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے، ہر معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے،

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی، حکومت نے اس ضمن میں تیاری کر رکھی ہے ،اپوزیشن نے فنانس بل کی مخالفت کر دی ،پیپلزپارٹی رکن اسمبلی نوید قمرنے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امیدہے کہ بجٹ میں عوام کے مسائل کا حل ہو گا مہنگائی بڑامسئلہ ہے ، ڈائریکٹ ٹیکس ہونے چاہیے،ملک کا کاروباری طبقہ پہلے ہی نیب سے تنگ تھا ایف بی آر کو گرفتاری کے اختیارات دیئے جا رہے ہیں پہلے ایف بی آر جرمانہ عائد کرتا تھا، اب اس کے ہاتھ میں ڈنڈا ہے ایسے لوگوں کو اختیارات دیئے جا رہے، جن کا ریکارڈ اچھا نہیں بجلی گیس کی قیمتیں بڑھا کر پیسے جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،موبائل فون کالز پر ٹیکس لگانے سے عام آدمی متاثر ہو گا،

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

فواد چودھری کو مشورہ ہے،اپنی وزارت کا نام وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری

Comments are closed.