غریبوں کا خیرخواہ کون ؟زرداری ،نوازیا کپتان:مراد سعید نے بتادیا

0
56

غاسلام آباد :آصف علی زرداری،نوازشریف نے اربوں روپے کس طرح اڑائے:مراد سعید نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےکہا ہےکہ آصف زرداری نے 316 کروڑ روپے کیمپ آفس پر اڑائے، نواز شریف نے بھی کیمپ آفس پر عوام کا پیسہ اڑایا، ان لوگوں کے گھر پاکستان کے عوام کے پیسوں سے چل رہے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدکا کہنا تھا کہ یہ لوگ بڑے بڑے محلات میں رہ رہے تھے اور سڑکوں پر پڑے شہری انہیں نظر نہیں آرہے تھے ، وزیر اعظم عمران خان نے احساس پناہ گاہیں تعمیر کرائی ہیں، جلد وہاں صحت کی سہولیات بھی دی جائیں گی ۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے بھوک نہ دیکھی ہو انہیں کیا احساس ہوگا، زیراعظم نے لنگر خانوں کا بھی آغاز کیا ہے،مزدوروں کو مفت کھانا مل رہا ہے اور وہ دیہاڑی کے پیسے بچوں کے لیے بھیج رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ این آر او لیگ کو انٹرٹیمنٹ چینل پر شفٹ کریں تاکہ عوام کو بہترین تفریح ملے، یہ سرکس روزانہ ہوتے رہیں گے، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے، پاکستان کی صنعتیں بحال ہورہی ہیں اور معیشت مضبوط ہورہی ہے۔

Leave a reply